راولپنڈی سے منور جہاں کی فومک شیٹس سے بنی خوبصورت جیولری

1.00

فومک شیٹس کی یہ خوبصورت جیولری، مسز منور جہاں بنارہی ہیں۔ آپ کی عمر 75 سال ہے اور آپ راولپنڈی کی رہائشی ہیں۔ آپ نے آج سے دس سال پہلے، تمام ذمے داریوں سے فارغ ہونے کے بعد، شوق اور وقت گزاری کے لیے فومک شیٹس سے ہینڈ میڈ جیولری بنانے کا کام شروع کیا تھا۔ آج آپ اس کام کی بہترین مہارت رکھتی ہیں اور جیولری کے ساتھ ساتھ فلاور میکنگ، ڈیکوریشن آئٹمز اور دیگر اشیاء بنارہی ہیں۔ آپ کو متعدد ٹی وی اسٹیشنز پر اس فن کے مظاہرے کے لیے مدعو کیا جاچکا ہے اور آپ یہاں سے لائیو شو بھی کرچکی ہیں۔ مسز منور کے بنائے ہوئے فومک شیٹس کےشادی اور دلہن سیٹ بہت مقبول ہیں جو روایتی مصنوعی جیولری کے مقابلے میں زیادہ ٹرینڈی، پائیدار اور جاذبِ نظر ہیں۔  اس کے علاوہ مختلف قومی تہواروں کے لیے جیولری اور ڈیکوریشن آئٹمز بھی آپ کی مہارت کا ثبوت ہیں۔ مسز منور جہاں کی بنائی ہوئی کچھ اشیاء ہم یہاں آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔ اگر آپ کو فومک آرٹس سے بنی اشیاء کی خریداری میں دلچسپی ہو تو ان کی قیمت، دیگر تفصیلات اور ڈلیوری ٹائم کے بارے میں جاننے کے لیے رابطہ فرمائیں۔
رابطہ نمبر واٹس ایپ ۔۔۔ 923155085253
ای میل: khwabnagar@pcdcpk.org

Description

Traditional hand-made, jewelry pieces made by local women. Light-weight and washable – long-lasting for every occasion. Colorful sets are available at very REASONABLE prices.

Please note that the prices mentioned here are symbolic and do not represent the actual value of the product. To purchase, please message on WhatsApp +923155085253 or Email: khwabnagar@pcdcpk.org for further assistance.